769

2019 کے وسط میں بھارت چھیڑچھار، عمران خان اسمبلی توڑ سکتے ہیں، ماہرین علم نجوم

Spread the love

ملک کے معروف ماہرین ِ علم نجوم نے دعویٰ کیاہے 2019کے پہلے 6ماہ میں بھارت کوئی نہ کوئی چھیڑ چھاڑ کر سکتا ہے جبکہ وزیر اعظم عمران خان بھی اسی عرصہ میں اہم وزیروں کو تبدیل یااسمبلی توڑ سکتے ہیں ۔ ماہر علم نجوم محمد علی کا کہنا تھا 2019 کے وسط میں وزیر اعظم عمران خان وزارتوں میں تبدیلیاں کریں گے، وہ اہم ترین وزراءکی چھٹی بھی کرسکتے ہیں اور اسمبلی کو بھی تحلیل کرسکتے ہیں ، جبکہ نجومی اے ایس چوہدری نے دعویٰ کیا کہ جنوری سے اپریل تک اپوزیشن حکومت کو ٹف ٹائم دے گی۔ ماہر علم نجوم ہمایوں محبوب نے کہا 2019 میں عمران خان کی حکومت کوئی خطرہ نہیں ۔ماہرِ علم نجوم آغا بہشتی نے پیشگوئی کی کہ 2019 کے پہلے 6 مہینے میں بھارت کی جانب سے کوئی شرارت کی جاسکتی ہے لیکن پاکستان کی جانب سے اس کا شدید رد عمل دیا جائے گا۔ اے ایس چوہدری نے بھی اس بات کی تائید کی اور کہا ہندوستان کوئی نہ کوئی چھیڑ چھاڑ کرے گا اور کوئی جھڑپ بھی کرسکتا ہے۔

Leave a Reply