280

لندن،اب روبوٹ انسانی آپریشن بھی کرینگے

Spread the love

رائل کالج آف سرجنز کے ڈاکٹروں نے انکشاف کیا ہے کہ دن بدن ترقی کرتی ہوئی سائنسی دنیا میں روبوٹس کے عمل دخل کا دائرہ کچھ اور وسیع ہوجائیگا ا ور انکی مدد سے بچوں کی پیدائش بھی ممکن ہوجائیگی۔جوان کے ذریعے ہونے والی ڈلیوری اور دوسرے آپریشنز کے ذریعے ممکن ہوگی اور اس طرح طب کی دنیا میں ایک انقلاب آجائیگا ۔ رائل کالج کے سرجنز او رماہرین کا کہناہے کہ اب ایسے روبوٹس بھی تیار ہونگے جن کی مدد سے سرطان جیسے خطرناک امراض کی ابتدائی مرحلے میں تشخیص ممکن ہوگی اور یہ وہ عمل ہوگا جس سے مریضوں کو کوئی خاص تکلیف بھی نہیں ہوگی اور مجموعی طور پر انہیں کوئی نقصان بھی نہیں پہنچے گا۔صورتحال ایسی ہوجائیگی کہ جدید تر روبوٹس کی مدد سے سرجنوں کا کام آسان ہوجائیگا اور سرجری کے وقت ڈاکٹروں کی حیثیت ثانوی ہوجائیگی۔ سارا کام یہ روبوٹس ہی انجام دینگے۔ ڈاکٹروں کے اندازے کے مطابق طب کی دنیا کا یہ انتہائی انقلاب آفریں مرحلہ زیادہ سے زیادہ آئندہ20برسوں میں سامنے آجائیگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

3 تبصرے “لندن،اب روبوٹ انسانی آپریشن بھی کرینگے

  1. Thank you for writing this awesome article. I’m a long time reader but I’ve never been compelled to leave a comment. I subscribed to your blog and shared this on my Twitter. Thanks again for a great post

  2. Thank you for writing this awesome article. I’m a long time reader but I’ve never been compelled to leave a comment. I subscribed to your blog and shared this on my Twitter. Thanks again for a great post!

اپنا تبصرہ بھیجیں