Gomal University DIkhan (jtnonline) 66

گومل یونیورسٹی، دیر سے آنے، جلدی جانے پر اب کٹے گی تنخواہ

Spread the love

ڈیرہ اسماعیل خان (جتن آن لائن ایجوکیشن رپورٹر) گومل یونیورسٹی

رجسٹرار گومل یونیورسٹی طارق محمود کی زیر صدارت بائیومیٹرکس کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا- اس موقع پربائیومیٹرک کے حوالے سے بنائی گئی کمیٹی کے چیئرپرسن کوارڈینیٹر سٹی کیمپس پروفیسر ڈاکٹر صلاح الدین سمیت دیگر ممبران جن میں ڈپٹی ڈائریکٹر شعبہ امتحانات عصمت اللہ خان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فنانس ارم گل، ڈائریکٹر کیو ای سی ڈاکٹر نعمان رحیم، شعبہ آئی ٹی اور میٹنگ کے افسران بھی موجود تھے۔ مزید پڑھیں

Gomal University Bio Matrics Meeting 07th Jan 2020 (jtnonline)

اساتذہ اور ملازمین کی حاضری بہتر

میٹنگ میں بائیومیٹرکس کے حوالے کمیٹی نے تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ بائیو میٹرکس پر سختی سے عملدرآمد شروع ہو چکا اور اس کی وجہ سے اساتذہ اور ملازمین کی حاضری بہتر ہو گئی ہے۔ کمیٹی نے بائیومیٹرک کے ٹی او آرز کے بارے میں بھی تفصیل سے تمام ممبران کو آگاہ کیا۔ رجسٹرار گومل یونیورسٹی طار ق محمود نے کہا کہ بائیو میٹرکس سسٹم کا قانون رائج کروانا وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سرور چوہدری کے بہترین اقدام میں سے ایک اقدام ہے- جس کی وجہ سے آج اساتذہ و ملازمین کی حاضری بہتر ہو گئی ہے-

رجسٹرار کا انتباہ

انکا مزید کہنا تھا وہ ملازمین جو اس سسٹم میں غیرحاضر پا ئے گئے یا وہ دفتر ی اوقات میں دیر سے آئے اور جلد چلے گئے- بائیومیٹرکس سسٹم کے قوانین کے مطابق تنخواہ کی کٹوتی کی جائے گی- یونیورسٹی قوانین کے مطابق ان کے خلاف قانونی کارروائی ہو گی۔ اس حوالے سے تمام ملازمین اپنی بروقت حاضری کو یقینی بنائیں۔

گومل یونیورسٹی

Leave a Reply