65

کوئٹہ، مسجد میں دھماکہ ، ڈی ایس پی امان اللہ سمیت 13 افراد شہید، متعدد زخمی

Spread the love

کوئٹہ (بیورورپورٹ) کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن کی مسجد میں ہونے والے

زودار دھماکے میں ڈی ایس پی امان اللہ سمیت 13 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی

ہو گئے۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے اور امدادی

ٹیمیں فوری طور پر موقع پہنچیں اور علاقے کو تمام قسم کی آمدورفت کیلئے سیل

کردیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں پولیس کے ڈی ایس پی امان اللہ

سمیت 13 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں

جنھیں ایمبیولینسوں کے ذریعے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انھیں طبی امداد

دی جا رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسجد میں دھماکہ دھماکا اس وقت ہوا جب

لوگ نماز مغرب میں مصروف تھے۔دھماکے کے بعد بھگدڑ مچ گئی۔ امدادی

ٹیموں اور ریسکیو حکام نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق افراد کی لاشوں اور

زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔وزیر داخلہ بلوچستان نے سول ہسپتال میں زخمیوں کی

عیادت کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ضیا لانگو کا کہنا تھا کہ دہشت گردی

میں بھارت ملوث ہے۔پولیس کے مطابق دہشتگردی میں 7 سے 8 کلو دھماکا خیز

مواد استعمال ہوا۔ سی ٹی ڈی کے عملے نے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع

کر دی ہے۔ادھر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے بم دھماکے کی مذمت کرتے

ہوئے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ دھماکے

کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اورغم کا اظہار

کیا ہے۔ انہوں نے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے

زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

Leave a Reply