chamos festival Kelash vely3 191

چاوموس فیسٹیول وادی کیلاش میں چھوئی ناری کی رسم

Spread the love

چترال (جتن آن لائن نیوز رپورٹ) چاوموس فیسٹیول وادی کیلاش

چترال کی وادی کیلاش میں جاری چاوموس فیسٹیول میں چھوئی ناری کی رسم مکمل ہو گئی- 7 دسمبر سے کیلاش کی تین وادیوں رمبور، بریر اور بمبوریت میں شروع ہونے والا چاوموس فیسٹیول میں مختلف تہوار اور رسموں کا سلسلہ جاری ہے- مزید پڑھیں

چوئی ناری کی رسم منا لی گئی ہے جس میں کیلاش وادی کے لڑکے اور لڑکیاں اپنے ایک مقدس مقام پر جاتے ہیں، وہاں چھوٹی چھوٹی ٹینیوں سے آگ لگاتے ہیں، پھر سب ایک دوسرے سے ہاتھ ملائے قطار بنائے کھڑے ہوتے ہیں، اسی طرح حال کی جانب رخ کرتے ہیں اس دوران یہ سب گنگناتے ہوئے جاتے ہیں، اس وقت تک ایک دوسرے کا ہاتھ نہیں چھوڑتے جب تک وہ کمیونٹی ہال پہنچ نہ جاتے-

شار ابیر تہوار، ہمسایوں میں تحائف کی تقسیم، مقصد خوشحالی و سالگرہ

چوئی ناری رسم چاوموس فیسٹیول کا ایک خاص حصہ ہے- چاوموس فیسٹیول میں تاہم ابھی بھی مختلف تہوار مکمل ہونا باقی ہیں جن میں منڈاہیک اور شارا بیر ایک کی رسم ہے، شار ابیر ایک تہوار میں کیلاشی اپنے گھروں میں آٹے سے مختلف اشیاء جس میں مارخور، چرواہے، گائے ، اپنے بزرگوں کی نشانیاں اور دیگر مختلف چیزیں بناتے ہیں- پھر انہیں آگ میں پکانے کے بعد دھوپ میں رکھا جاتا ہے اور تیار ہوجانے کے بعد اس کو ہمسایوں میں تحفہ کے طور پر تقسیم کردیا جاتا ہے- جس کا مقصد خوشحالی، سالگرہ اور چاوموس فیسٹیول کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے- اس دوران کیلاشی قبیلے کے مرد و خواتین بچے بچیاں لڑکے لڑکیاں اپنے رسمی گانے ، نغمے گنگنا کر خوشی کا اظہار کرتے ہیں-

وفات پا جانے والے عزیزو اقارب کی یاد

منڈاہیک تہوار میں کیلاشی قبیلے کے افراد ہاتھوں میں پائن درخت کی لکڑی میں آگ جلا کر پانچ منٹ کی خاموشی اختیار کرتے ہیں جو کہ ان کے وفات پا جانے والے عزیزو اقارب کی یاد میں ہوتی ہے- ان کے مطابق یہ روشنی قبرستان میں نہیں کرتے جبکہ کمیونٹی ہال میں کرتے ہیں اور یہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ ان کے وفات پا جانے والے رشتہ دار اس روز ان کے خاندان اور ان سے ملنے آتے ہیں- 7 دسمبر سے شروع ہونے والا چاوموس فیسٹیول 22 دسمبر کو اختتام پذیر ہوگا- ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا نے سینئر صوبائی وزیر سیاحت عاطف خان کی ہدایت پر کیلاش میں شروع ہونیوالے چاوموس فیسٹیول کیلئے شہر کو چراغاں کرنے ، مختلف مقامات، گلیوں، چوراہوں، کمیونٹی سنٹر اور دیگر مقامات پر لائٹس کا انتظام بھی کیا گیا ہے جبکہ اس کے علاوہ دیگر انتظامات بھی کئے گئے ہیں تاکہ کیلاش آنے والے سیاحوں کو بہترین سہولیات میسر آسکیں-

چاوموس فیسٹیول وادی کیلاش

Leave a Reply