203

پلوامہ حملے کا بھرپور جواب دیاجائیگا، مودی کی ایک اور گیدڑ بھبکی

Spread the love

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک بارپھر گیدڑ بھبکی دیتے ہوئے کہا ہے پلوامہ حملے کا بھرپور جواب دیاجائیگا ۔ بھا رتی ریاست مہاراشٹر میں ایک تقریب کے دوران بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان کانام لیے بغیر کہا وہ ملک جو تقسیم کے بعد وجود میں آیا اور جو دیوالیہ ہونے کے قریب ، دہشتگردوں کو پناہ گاہیں فراہم کرتااور دہشتگردی کا استعارہ بن چکاہے۔مودی نے کہا میں نے کل بھی کہاتھا اور آج بھی کہہ رہاہو ں پلوامہ حملے میں ہلاک ہونیوالے جوانوں کی قربانی ضائع نہیں جائیگی، دہشتگرد کہیں بھی چھپنے کی کوشش کریں انہیں چھوڑا نہیں جائیگا اور انہیں اس کی قیمت چکانی پڑے گی۔ ہم نے سکیورٹی فورسز کو کھلی چھوٹ دیدی ہے، ہمارے جوان اس بات کا فیصلہ کریں گے کہ کب، کہاں اورکیسے دہشتگردانہ حملہ کرنیوالوں کو سزا دی جائیگی۔ ہم نے فوج کو پلوامہ کے قصورواروں کو سزا دینے کیلئے فری ہینڈ دیدیا ہے۔

Leave a Reply