198

پاکستان پاسدارانِ انقلاب پر حملہ کرنیوالوں کا پشت پناہ ،ایرانی کمانڈر

Spread the love

ایران میں پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر نے الزام لگایا ہے حال ہی میں ملک کے جنوب مشرقی علاقے میں ہونیوالے ایک خودکش حملے کے ذمہ داران کی پاکستان کی سکیورٹی فورسز پشت پناہی کرتی ہیں۔ بدھ کے روز ہونیوالے حملے میں پاسدران انقلا ب کے کم از کم 27 محافظ جاں بحق ہو گئے تھے۔ ہفتہ کے روز ایرانی ریاستی میڈیا پر نشر ہونیوالے ایک انٹرویو نے میجر جنرل محمد علی جعفری نے کہا پاکستان کی حکومت ایران میں انقلاب مخالفین اور اسلام دشمنوں کو پناہ دیتی ہے۔ ایران جانتا ہے یہ حملہ آور کہاں موجود ہیں،اگرپا کستا ن ا پنی ذمہ داری پوری نہیں کرتا تو بین الاقوامی قوانین کے مطابق ایران کو یہ حق حاصل ہے وہ جوابی کارروائی کرے اور دہشتگردوں کو سزا دے اورجوکچھ بھی پاکستان دیکھے گایہ ان کیلئے ا ن کی پشت پناہی کا نتائج ہونگے ۔یاد رہے ایران میں سنّی مسلمان جنگجو گروپ جیش العد ل نے د عو یٰ کیا تھا وہ مذکورہ حملے کے ذمہ دار ہیں۔ کمانڈرنے خطے کی حریف ریاستوں سعودی عرب اورامارات کی حمایت کوبھی تنقیدکانشانہ بنایا ا و ر کہا وہ سازشیں برقراررکھے ہوئے ہیں جوبقول ان کے امریکہ اوراسرائیل کی جانب سے ملنے والے احکامات کی روشنی میں کی جاتی ہیں ۔ا یر ا نی جنرل نے دھمکی دی اس حملے سے تعلق پر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کیخلاف بھی جوابی کارروائی کی جا سکتی ہے۔

Leave a Reply