45

پاکستانی سرحد پر اپاچی ہیلی کاپٹر تعینات کر یں گے، انڈین آرمی چیف

Spread the love

حیدرآباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فوج کے سربراہ جنرل منوج مکند نروا نے کہا کہ پاکستانی سرحد سے متصل مغربی سرحدوں پر اپاچی

ہیلی کاپٹرز تعینات کئے جائیں گے، ہیلی کاپٹر تعیناتی کا فیصلہ پاکستان کی جانب سے در اندازی کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر کیا گیا

ہے، پاکستان سے در اندازی کی صورت میں آزاد کشمیر میں کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فوجی سربراہ

جنرل منوج مکند نروا نے کہا کہ پاکستانی سرحد سے متصل مغربی سرحدوں پر اپاچی ہیلی کاپٹرز تعینات کئے جائیں گے ۔ اس علاقہ

میں مسلح افواج بھی تعینات ہیں ۔ یہاںپر دراندازی کے خطرات بڑھ گئے ہیں ۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر

حکومت ہند نے اجازت دی تو پاکستان کے زیر انتظام کشمیر پر بھی کارروائی کی جائے گی ۔

Leave a Reply