Amrika President Donald Trump Talking with Media 57

ٹرمپ کے موخذاے کے بغیر کوئی چارہ نہیں،سپیکرنینسی پلوسی، جلدی کرو ، امریکی صدر

Spread the love

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) صدرٹرمپ کے مواخذے کیلئے کانگریس کی انٹیلی جنس کمیٹی کی

تفصیلی رپورٹ منظرعام پر آنے کے بعد اب جوڈیشری کمیٹی میں شہادتوں کا سلسلہ جاری ہے اس

دوران حالات تیزی سے کروٹ بد ل رہ ہیں ڈیمو کرٹیک لیڈر اور ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی

پلوسی نے صدر ٹرمپ کے مواخذے کیلئے باقاعدہ کانگریس کمیٹیوں کو شہادتی انکوائریاں شروع

کرنے کا یقیناحکم دیا تھا تا ہم بعد میں وہ تذبذب کا شکار رہیں انہوں نے قبل ازیں ایک بیان میں کہا تھا

کہ صدر ٹرمپ بلا شک صدرات کے عہدے پر برقرار رہنے کے اہل نہیں ہیں لیکن اگر ان کا موخذاہ

ہوا تو پوری امریکی قوم تقسیم ہو جائے گی، لیکن جمعرات کے روز ایک تازہ بیان میں انہوں نے

واضع کیا ہے کہ اب ٹرمپ کے مواخذے کے بغیر کوئی چارہ نہیں رہا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے

جوڈیشری کمیٹی کو ہدایت کی ہے وہ شہادتوں کا سلسلہ مکمل کر کے مواخذے کی قرار دار کی

مختلف دفعات تیار کر کے اسے حمتی شکل دے تاکہ 12 دسمبر کو مکمل ایوان نمائندگان میں اس پر

ووٹنگ کرائی جا سکے ۔ ان دفعات کی بنیاد صدرٹرمپ پر یہ الزام وہ گا کہ انہوں نے اپنے سیاسی

حریف کے خلاف تحقیقات کر نے کیلئے یوکرائن پر دبائو ڈالنے کی کوشش کی سپیکر نینسی پلوسی

نے ٹی وی پر نشر ہونے والے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حقائق ناقابل تردید ہیں صدرنے اپنے ذاتی

سیاسی مفاد کیلئے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا اور اس طرح یوکرائن کی فوجی امداد کو روک

کر قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالا ۔ مجھے اس کا بہت افسوس ہے لیکن امریکہ کے بانیوں سے

وفاداری اور اپنی ریاست سے محبت کے جذبے کے تحت میں مجبور ہو کر جوڈیشری کمیٹی کے

چیئرمین جیرالڈ نیڈلر کوہدایت کر رہی ہوں کہ وہ مواخذے کی قرار دار کا مسودہ تیار کرئے۔ اس

دوران صدر ٹرمپ نے ایوان نمائندگان میں ڈیمو کریٹک ارکان کو چیلنج کرتے ہوئے پیغام دیا ہے کہ

موخذاے کا عمل جلدی مکمل کرو تاکہ سینیٹ اس پر حمتی فیصلہ دے سکے ۔

Leave a Reply