Telenor-Pakistan Head Office View 70

ٹیلی نار پاکستان فائبر ٹو دی ٹاور فعال کرنیوالا ملک کا پہلا نیٹ ورک

Spread the love

اسلام آباد(جتن آن لائن ٹیکنالوجی نیوز رپورٹر) فائبر ٹو دی ٹاور

صنعت میں سب سے پہلے رابطے کے ایک نئے دور کا آغاز کرتے ہوئے ٹیلی کام سروسز فراہم کرنے والی پاکستان کی معروف کمپنی ٹیلی نار پاکستان نے اپنے نیٹ ورک پر FTTT (فائبر ٹو دی ٹاور) فعال کر دی ۔ اقدام کا مقصد ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کیلئے ہر ممکن تیاری کو یقینی بنانا، صارفین کے تجربے کو بڑھانا اور ٹیلی نار کے نیٹ ورک کو مضبوط کرنا ہے۔ رفتار اور حجم کے لحاظ سے ڈیٹا کی غیر معمولی رفتار میں جیسے جیسے اضافہ ہو رہا ہے، ٹیلی نار پاکستان جدت اور صارفین کو بے مثال تجربہ کی فراہمی کے لئے اپنے عزم کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ مزید پڑھیں

FTTT (فائبر ٹو دی ٹاور) ٹیکنالوجی ٹیلی نار پاکستان کو 5 جی ٹیکنالوجی کے لئے تیار رہنے کے قابل بناتی ہے جبکہ FTTT سے چلنے والی ہر سائیٹ کے لئے انتہائی تیز بینڈ وتھ ٹرانسپورٹ کی صلاحیت فراہم کرتی ہے۔ ٹیلی نار پاکستان کے صارفین نیٹ ورک میں اس اہم اضافہ سے مستفید ہوں گے۔ FTTT تیز رفتار انٹرنیٹ تجربہ، PUBG اور Fortnite جیسی گیمیں لیگ فری آن لائن کھیلنے، سکائپ اور واٹس ایپ جیسی آئی پی ایپلی کیشنز پر وائس اور ویڈیو کالز میں بہتری اور براڈ بینڈ جیسی خدمات کا تجربہ فراہم کرنے میں سہولت فراہم کرے گی۔ اس ٹیکنالوجی سے ہر قسم کے موسمی حالات میں نیٹ ورک کی پائیداری میں بھی بہتری آئے گی ،جس سے ٹیلی نار پاکستان کے صارفین کو بلا تعطل ڈیٹا خدمات کا تجربہ فراہم کیا جا سکے گا۔

ٹیلی نار پاکستان کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر اور ڈپٹی سی ای او خرم اشفاق نے اس موقع پر کہا تیز رفتار انٹرنیٹ جس پر بہت سی مواصلات منحصر ہے، مستقبل میں فیصلہ کن ثابت ہو گا۔ ٹیلی نار پاکستان میں اپنے بنیادی آپریشنز میں صارف کی مرکزیت کے ساتھ ڈیٹا کی رفتار کو بڑھانے اور پاکستانیوں کو ڈیجیٹل مستقبل کی جانب راغب کرنے میں مدد کے لئے ہم جرات مندانہ اقدامات کر رہے ہیں۔ بہتر رابطے کے ساتھ لاکھوں پاکستانیوں کے لئے نئے امکانات کے دروازے کھلیں گے اور ملک میکرو اور مائیکرو سطح پر بااختیار ہوگا۔

فائبر انفراسٹرکچر کے اہم شراکت داروں کے ساتھ کام کرتے ہوئے FTTT ٹیلی نار پاکستان کی تکنیکی جدت کے اقدامات میں جدید ترین ترقی ہے اور یہ ڈیجیٹل پاکستان کی جانب کمپنی کے سفر میں ایک اہم کامیابی ہے۔ ٹیلی نار پاکستان اپنے صارفین کو نئے اور جدید حل پیش کرنے میں اہم کردار ادا کرتا رہا ہے۔ ٹیلی نار VoLTE (وائس اوور LTE) اور 4.5 جی نیٹ ورکس کو متعارف کرانے اور ڈیجیٹل خدمات اور مصنوعات کے وسیع پورٹ فولیو رکھنے والی ملک کی پہلی کمپنی ہے جو ٹیکنالوجی اور جدت کی ترقی میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے۔ FTTT کیساتھ ٹیلی نار پاکستان اپنے صارفین کو بے مثال مواصلاتی فوائد مکمل طور پر حاصل کرنے کے قابل بنا کر پاکستان کو تکنیکی جدت کے نئے دور میں لانے کے لئے تیار ہے۔

فائبر ٹو دی ٹاور

Leave a Reply