50

عراق صورتحال کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں

Spread the love

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک )عراق میں امریکی حملے کے بعد عالمی منڈی میں

تیل کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق عراق کے دارالحکومت

میں امریکی ڈرون حملے کے باعث ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاک کے بعد

خطے میں پیدا اہونے والی کشیدگی سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں

اچانک اضافہ ہو گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق برنیٹ کروڈ آئل کی قیمت 3

ڈالر اضافے کے ساتھ 69 اعشاریہ ایک چھ ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے جب کہ

امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹر میڈیٹ کروڈ آئل کی قیمت ایک اعشاریہ چھ ڈالر

اضافے کے ساتھ 62اعشاریہ نو چار بیرل ہو گئی ہے۔گزشتہ سال 17 ستمبر 2019

کے بعد سے یہ تیل کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

Leave a Reply