khabar i Hai jtnonline 118

مردوں، عورتوں کیلئے طویل العمری اور خوش رہنے کے راز سے پردہ اٹھ گیا

Spread the love

( جتن آن لائن خصوصی رپورٹ ) طویل العمری خوشی راز

وہ خواتین جو شادی نہیں کرتیں اور نہ ہی مرد سے تعلقات رکھتی ہیں، طویل عمر

پاتی ہیں، انکی زندگی میں سکون ہی سکون اور چین رہتا ہے- اسکے برعکس

ایسے مرد جو شادی نہیں کرتے، نہ ہی کسی خاتون سے تعلقات استوار کرتے ہیں

وہ جلد مر جاتے ہیں، پریشانیاں اور غم ان کا نصیب بنتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں

انگریزی اخبار کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق لندن سکول آف اکنامکس کے

پروفیسر پال ڈولان نے انسانی رویوں اور طرز عمل پر ایک طویل تحقیق کے بعد

ریسرچ مقالہ شائع کیا ہے جس میں مرد اور عورت کی طویل العمری اور خوش

رہنے کے راز سے پردہ اٹھایا گیا ہے۔ پروفیسرپال نے جن شادی شدہ خواتین کو

اپنی تحقیق کا حصہ بنایا ان میں سے آدھی غریب اور آدھی امیر تھیں- تمام شادی

شدہ تھیں۔ وہ خواتین جن کے پاس دولت نہ تھی انہیں زندہ رہنے کیلئے سخت

جدوجہد کا سامنا تھا اس میں روزمرہ کا گھریلو کام کاج، روزانہ نوکری پر جانا،

بچوں کی پرورش اور شوہر سے تعلقات کے سوا مزید جاننے کیلئے کچھ نہ تھا،

یہ خواتین طبی مسائل کا بھی شکار تھیں اور نیند کی کمی بھی ان کی زندگی کا

حصہ تھی۔

دوسری جانب وہ خواتین جو مالدار تھیں اور انہیں معاشی مسائل کا سامنا نہ تھا ان

کا حال بھی کچھ مختلف نہ تھا- کاروبارمیں اتار چڑھاﺅ، شوہر کا دوسری خواتین

میں دلچسپی لینا، اولاد کا نافرمان ہونا ایسے مسائل تھے جنہیں ان خواتین نے اپنے

اوپر سوار کیا ہوا تھا۔ تحقیق کے مطابق ان تمام خواتین کے مقاصد دو یا تین

خواہشات کے پورا ہونے تک ہی محدود تھے، لیکن ذہنی دباﺅ اور معاشرتی

رویوں نے انہیں وقت سے پہلے ہی بوڑھا کر دیا، یہاں تک کہ وہ بلڈ پریشر اور

سر درد کا شکار ہو چکی تھیں۔

وہ خواتین جنہوں نے شادی نہیں کی تھی اور وہ مرد سے متنفر تھیں، انتہائی

چالاک اور پروفیشنل طریقے سے اپنی زندگی گزار رہی تھیں- تحقیق سے پتہ چلا

کہ ایسی خواتین خود کو خوش رکھنے کیلئے تنہائی کا سہارا لیتی تھیں اور اس

تنہائی کی کسی بات کو بھی شیئر نہیں کرتی تھیں- ان خواتین میں طبی مسائل بھی

نہ ہونے کے برابر تھے، معمولی کام کر کے بھی وہ جو کماتی تھیں اس پر ہی

گزارا کرتی تھیں، ایسی خواتین کے دوست احباب بھی زیادہ تھے اور مرد ان سے

زیادہ پرتکلف ہوتے تھے- تحقیق سے پتہ چلا کہ ایسی خواتین مختصر لباس کو

ترجیح دیتی تھیں اور خود کو زیادہ نمایاں کرتی تھیں، لیکن مرد سے تعلقات

استوار نہیں کرتی تھیں۔

مردوں کے حوالے سے انکشافات ہوئے کہ شادی شدہ مرد اعصابی طور پر زیادہ

مضبوط تھے، انہیں آگے بڑھنے اور مصائب سے کھیلنے کا خوب فن آتا تھا-

جبکہ غیر شادی شدہ مرد اعصابی طور پر کمزور پائے گئے- انہیں ہر وقت طبی

مسائل کا سامنا بھی رہتا تھا- تمام غیر شادی شدہ مرد کسی نہ کسی ٹریجڈی کا

شکار تھے- تحقیقی کے دوران ہی کچھ مرد 50 سال سے پہلے ہی دنیا سے

رخصت ہو گئے تھے۔

طویل العمری خوشی راز

Leave a Reply