72

علی ظفراب کرکٹر بننے کے خواہاں، شعیب اختر کو چیلنج کردیا

Spread the love

لاہور(جتن آن لائن شوبز رپورٹر) شعیب اختر،علی ظفر

سابق قومی کرکٹر شعیب اختراور گلوکار و اداکار علی ظفر کے درمیان سوشل

میڈیا ویب سائٹ پر دلچسپ مکالمہ ہوا جسے مداح خوب پسند کررہے ہیں۔ مزید پڑھیں

سابق قومی کرکٹر، گلوکار و اداکارمیں اچھی دوستی بھی سب پرعیاں

راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہورسابق قومی کرکٹر شعیب اختر نے گلوکار و اداکارعلی ظفر سے ٹوئٹر پردلچسپ انداز میں بات چیت کی جس سے ان کے درمیان اچھی دوستی بھی سب پرعیاں ہوگئی۔ شعیب اخترنے علی ظفر سے کہا کہ سنا ہے بڑا کرکٹر ہے تو؟ جس کے جواب میں علی ظفر نے دلچسپ انداز میں کہا کہ سنا ہے بڑی بالنگ کراتے ہیں آپ؟ شعیب اخترنے علی ظفرکو اپنی تیزباؤلنگ پرمہارت کا یاد دلاتے ہوئے کہا کہ تو ٹائم اور جگہ بتا اور پھر ایک بال بھی چھو کے دکھا، جسکے بعد علی ظفر بھی خاموش نہ رہ سکے اور کہا گراؤنڈ میں انتظارکررہا ہوں، میں بھی ایک بال 172 میل فی گھنٹہ کی رفتارسے کراونگا، اور بات یہاں ختم نہیں ہوئی کیونکہ شعیب اختر نے مذاق میں تڑی دیتے ہوئے کہا کہ پریکٹس کرلے راک اسٹار جلد ملتے ہیں۔

شعیب اختر،علی ظفر

Leave a Reply