74

جعلی اکاونٹس کیسز،ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نیب نیئر رضوی مستعفی

Spread the love

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) جعلی اکاؤنٹس کیسز کی نگرانی

کرنیوالے ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نیئر رضوی نیب مستعفی ہو گئے۔ نیئر رضوی نے استعفیٰ

چیئرمین نیب کو بھیج دیا۔ جعلی اکاونٹس کیسز کی پراسیکیوشن ٹیم کے سربراہ ایڈیشنل پراسیکیوٹر

جنرل نیب نیئر رضوی کو رواں سال فروری تعینات کیا گیا۔ چیئرمین نیب کو بھیجے گئے خط میں نیئر

رضوی نے لکھا کہ ایک سال کے دوران نیب میں پوری دیانتداری کیساتھ خدمات سر انجام دیں، ذاتی

مصروفیات اور نجی پریکٹس کی وجہ سے نیب میں خدمات جاری نہیں رکھ سکتا، ایک ماہ کا نوٹس

دے رہا ہوں، چار جنوری سے نیب کو دستیاب نہیں ہوں گا۔نیر رضوی کو فروری 2019میں تین

سال کیلئے اس عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔وہ ماضی میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل بھی رہے ہیں۔سابق

وزیر اعظم نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس میں ضمانت کی درخواست پر نیئر رضوی نے نیب کی

جانب سے دلائل دیے تھے۔انہوں نے چیئرمین نیب کی ہدایت پر ضمانت کی مخالفت سے انکار کرتے

ہوئے عدالت کو بتایا تھا انسانی بنیادوں پر ہمیں نواز شریف کی ضمانت کی درخواست پر کوئی

اعتراض نہیں۔ ہم مطمئن ہیں وفاقی اور پنجاب حکومتوں کو بھی ضما نت پر کوئی اعتراض نہیں۔ یاد

رہے نیئر رضوی نے ہی اسلام آباد ہائیکورٹ سے جعلی اکاونٹس کیسز میں آصف زر د ا ری اور

فرال تالپور کی ضمانت قبل از گرفتاری خارج کروائی تھی۔

Leave a Reply