185

برکینا فاسو، نعش بم دھماکے کا انوکھا واقعہ

Spread the love

اوواگاڈوگو(جے ٹی این آن لائن) برکینا فاسو میں فوجی وردی میں ملبوث نعش میں چھپایا گیا بم پھٹنے سے دو فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے ،

یہ بات گزشتہ روز مسلح افواج کے جنرل سٹاف کی جانب سے جاری بیان میں بتائی جس کے مطابق ایک انسانی نعش جس کے اندر
بم چھپایا گیا تھا، مالی کے ساتھ سرحد کے نزدیکی شمالی قصبے جیبو کے نواح میں رکھی گئی تھی اور ایک ٹیم تحقیقات کیلئے بھیجی گئی ۔

فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق نعش جو فوجیوں کو جال میں پھنسانے کے لئے رکھی گئی تھی ، اس وقت زرودار دھماکے سے پھٹ گئی جب اسے اٹھایا جارہا تھا جس سے دو فوجی اہلکار ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے جن میں سے تین کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے ۔

رپورٹس کے مطابق یہ ملک میں اپنی نوعیت کا پہلا ایسا واقعہ ہے جس میں کسی نعش کو تخریب کاری کے مقصد کیلئے استعمال کیا گیا . مرنے والے فوجیوں میں ایک ڈاکٹر بھی شامل ہے.

یاد رہے برکینا فاسو افریقہ کے وسیع وعریض ساحل صحراء کے دل میں واقع ہے، جسے خونی مزاحمت کے ساتھ ساتھ سماجی بدامنی کے واقعات کا سامنا ہے ۔ اعدادو شمار کے مطابق چار سال کے عرصے میں برکینا فاسو میں جہادیوں کے حملے میں 300سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔

Leave a Reply