Aziz Mian, Najama Mehboob, Roshan Ara Begum File Photos 111

عزیز میاں قوال، اداکارہ نجمہ محبوب، روشن آرا بیگم -.- ہم تم کو نہیں بھولے

Spread the love

لاہور(جتن آن لائن شوبز نیوز) پرائیڈ آف پرفارمنس عزیز میاں قوال کی 19ویں ، نامور کلاسیکل گائیکہ روشن آرا بیگم کی 37ویں اور اداکارہ نجمہ محبوب کی 36ویں برسی آج بروزجمعہ منائی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : نامور گلوکارہ نسیم بیگم کو مداحوں سے بچھڑے 48 برس بیت گئے

نامور قوال عزیز میاں 17 اپریل 1942 کو پید ا ہوئے لیکن عزیز میاں قوال کے نام سے شہرت پائی۔ عزیز میاں نے پنجاب یونیورسٹی لاہور سے ایم اے کی ڈگری حاصل کی اور قوالی کے شعبہ کا چناﺅ کیا۔ عزیز میاں کو یہ اعزاز بھی حاصل تھا کہ انہوں نے اپنی گائی گئی زیادہ تر قوالیوں کی شاعری خود تخلیق کی۔ انہوں نے اللہ ہی جانے کون بشر ہے، یا نبی یا نبی ، شرابی میں شرابی سمیت سینکڑوں قوالیاں گا کر شہرت کی بلندیوں کو چھوتے ہوئے حکومت پاکستان سے 1989 میں پرائیڈ آف پرفارمنس حاصل کیا ۔عزیز میاں اپنے بارعب انداز گائیکی کے باعث پاکستان سمیت دنیا بھر میں شہرت رکھتے تھے۔ عزیز میاں 6 دسمبر 2000 کو 58 برس کی عمر میں مختصر علالت کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔

ملکہ موسیقی معروف کلاسیکل گلوکارہ روشن آرا بیگم

ملکہ موسیقی کے نام سے جانی جانے والی پاکستان کی معروف کلاسیکل گلوکارہ روشن آرا بیگم کی 37 ویں برسی بھی آج 6 دسمبر بروز جمعہ کو منائی جارہی ہے- گلوکارہ روشن آرا بیگم 1917 میں کلکتہ میں استاد عبدالحق خان کے گھر پیدا ہوئیں اور تقسیم پاکستان کے بعد اپنی الگ شناخت بنائی۔ انہوں نے پہلی نظر، جگنو، قسمت، روپ متی باز بہادر، نیلا پربت سمیت سیکڑوں فلموں میں پلے بیک سنگر کے طور پر انتہائی خوبصورت نغمات ریکارڈ کروائے جنہوں نے ان فلموں کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ روشن آرا بیگم 6 دسمبر 1982 کواس جہان فانی سے کوچ کر گئیں۔

اداکارہ نجمہ محبوب دوران شوٹنگ ٹرین کے نیچے آکر جاں بحق ہوئیں

اداکارہ نجمہ محبوب کی 36 ویں برسی آج 6 دسمبرجعمہ کے روز منائی جارہی ہے۔ اداکارہ نجمہ محبوب 6 دسمبر 1983 کو شوٹنگ کے دوران پٹری پر لیٹ کر سین عکسبند کروا رہی تھیں کہ اچانک ٹرین آگئی جس کے نیچے آ کر وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں۔ مرحومین کے اہل خانہ اور پرستاروں کی جانب سے برسی کے سلسلہ میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے، جس میں تمام مرحومین کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی ، نعت خوانی اور دعائیہ محافل کا انعقاد جاری ہے- جہاں ان تینوں شخصیات کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے- حق مغفرت فرمائے،الہٰی آمین

Leave a Reply