65

ایران امریکہ کے درمیان کشیدگی کم کرانے کیلئے پاکستان متحرک

Spread the love

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ جنگ کسی کے مفاد

میں نہیں،ایران اور سعودی عرب کے تنازعات ختم کرنے کیلئے بھی کوششیں

کیں، پاکستان ہمیشہ امن کا پارٹنر بنے گا،عالمی برادری کو صورتحال سے نمٹنے

کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے۔بدھ کو وزیراعظم عمران خان سے اومان کے

وزیرمذہبی امور عبداللہ بن محمد بن عبداللہ السلمی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں

وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری بھی موجود تھے۔ وزیراعظم آفس کی

جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمرن خان اور عمانی وزیر امور

امور کی ملاقات میں مشرق وسطی کی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔ وزیراعظم

عمران خان نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال پر اظہار تشویش کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مزید کشیدگی سے بچنے کیلئے اقدامات کرنا ہوں

گے، جنگ کسی کے مفاد میں نہیں۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں تنازعہ سے

پاکستان کو بہت نقصان ہوا ہے، ایران امریکہ کشیدگی کم کرنے کی کوشش کی،

ایران اور سعودی عرب کے تنازعات ختم کرنے کیلئے بھی کوششیں کیں، پاکستان

ہمیشہ امن کا پارٹنر بنے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن اور

تنازعات کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے عمانی

سلطان قابوس بن سعید ال سعید کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم

عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور عمان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھا سکتے

ہیں۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان امن کیلئے کردار ادا کرنے

کوتیار ہے، پاکستان کسی بھی دوسری جنگ کا حصہ نہیں بن سکتا،وزیر اعظم

عمران خان نے شاہ محمود قریشی کو ایران ، سعودی عرب اور امریکا کا دورہ

کرنے اور متعلقہ ملکوں کے وزراء خارجہ کے ساتھ ملاقاتیں کرنے کا ہدایات

کردی ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو بھی ایران ، سعودی عرب اور

امریکا کے فوجی رہنمائوں سے رابطے کرنے اور پاکستان کا واضح پیغام پہنچانے

کی ہدایات دی ۔ بدھ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم

عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں شاہ محمود قریشی کو ایران ، سعودی عرب اور

امریکا کا دورہ کرنے اور انہیں متعلقہ ملکوں کے وزراء خارجہ کے ساتھ ملاقاتیں

کرنے کا ہدایت کردی ۔ وزیر اعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید

باجوہ کو بھی ایران ، سعودی عرب اور امریکا کے فوجی رہنمائوں سے رابطے

کرنے اور پاکستان کا واضح پیغام پہنچانے کی ہدایات دی ہیں ۔ وزیر اعظم عمران

خان نے کہا کہ پاکستان امن کے لئے کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے ۔ پاکستان

کسی بھی دوسری جنگ کا حصہ نہیں بن سکتا۔

Leave a Reply