59

اہل لاہور کیلئے بُری خبر ، میٹروبس کرائے میں پھر اضافہ کر دیا گیا

Spread the love

لاہور (سٹاف رپورٹر) پنجاب حکومت نے شاہدرہ سے گجومتہ کے درمیان چلنے

والی میٹروبس کے کرائے میں دس روپے کے اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

جس کے بعد میٹروبس میں سفر کرنیوالے شہریوں کے کندھوں پر دو بلین روپے کا

اضافی بوجھ پڑ گیا ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ محکمہ خزانہ پنجاب نے میٹروبس

کا کرایہ 50 روپے کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔ جسے مسترد کرتے ہوئے

وزیراعلیٰ پنجاب نے کرائے کی شرح 40 روپے کردی ۔ محکمہ خزانہ نے

میٹروبس کے کرائے میں اضافے کی انوکھی منطق بیان کی کہ چونکہ میٹروبس

کے روٹ پر چلنے والے چنگ چی رکشے اور ویگنیں 40 اور 50 روپے فی

سواری کرایہ وصول کرتے ہیں، اسلئے میٹروبس کا کرایہ بھی 50 روپے کردیا

جائے۔

Leave a Reply