aiou 46

اوپن یونیورسٹی، امتحانی فارمز جمع کرانا اب ہوا مفت اورآسان

Spread the love

اسلام آباد(جتن آن لائن ایجوکیشن نیوز) اوپن یونیورسٹی امتحانی فارمز

اے آئی او یو اور محکمہ ڈاکخانہ جات میں معاہدہ طے

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے امتخانات سمسٹر 2020ء کے داخلہ فارمز جمع کرانے کا طریقہ کار تبدیل کر دیا- جس کے تحت آئندہ داخلہ فارمز مفت ڈاکخانوں کے ذریعہ وصول کئے جائیں گے- اوپن یونیورسٹی نے محکمہ ڈاکخانہ جات سے معاہدہ کر لیا- اب مطلوبہ پوسٹ داخلہ فارم لیٹر کے واجبات امیدوار نہیں بلکہ یونیورسٹی کے ذمہ ہوں گے۔ مزید پڑھیں

طریقہ کار تبدیل، داخلہ فارم خود بذریعہ ڈاک ارسال کئے جا سکیں گے

ذرائع کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اپنے امتحانات کے داخلہ فارمز نامزد بینکوں کے ذریعہ موصول کرتی تھی- داخلہ فارمز گم ہونے کی شکایات پر اوپن یونیورسٹی حکام نے فوری نوٹس لیا، اور داخلہ فارم ارسال کرنے کا طریقہ کار تبدیل کردیا ہے- نئے طریقے کے مطابق داخلے کے خواہشمند طلبہ مطلوبہ فیس جمع کرانے کے بعد اب اپنا داخلہ فارم خود بذریعہ رجسٹری ڈاک ارسال کرسکیں گے۔ طلبہ کو الائیڈ، مسلم کمرشل، یو بی ایل یا فرسٹ وویمن بینکوں کی کسی بھی برانچ میں فیس جمع کروانے کیلئے صرف چالان فارم پیش کرنا ہو گا-

طلبہ کیلئے داخلہ فیس کی رسید سنبھال کررکھنا ضروری

امیدوار طلبہ کو بینک کے واپس کردہ چالان ( سٹوڈنٹ کاپی ) کیساتھ لگے ایڈریس لیبل کو چالان سے الگ، کسی لفافے پر چسپاں کرکے چالان کی ” یونیورسٹی کاپی” کو مکمل شدہ داخلہ فارم کیساتھ لف کرکے اِس لفافے میں ڈال کر قریبی پوسٹ آفس سے رجسٹری پوسٹ کروانا ہوگی۔ امیدوار طلبہ کو ادا شدہ فیس کی رسید حاصل کرکے یونیورسٹی کی جانب سے کتب موصول ہونے تک اپنے پاس سنبھال کررکھنا ہوگی- اس ضمن میں امیدوار طلبہ کو ہدایت کرد ی گئی ہے جبکہ ان داخلہ فارمز کی ترسیل کیلئے رجسٹری کے واجبات پوسٹ آفس کو ادا نہیں کرنا پڑیں گے- محکمہ ڈاکخانہ جات اور یونیورسٹی کے درمیان معاہدہ میں پوسٹ آفس کے واجبات کی ادائیگی یونیورسٹی خود کرئے گی۔

اوپن یونیورسٹی امتحانی فارمز

Leave a Reply