59

انگلینڈ کے سابق کپتان باب ولس کا 70سال کی عمر میں انتقال کر گئے

Spread the love

لندن (سپورٹس رپورٹر)انگلینڈ کے سابق پیسر اور کپتان باب ولس 70سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

باب ولس 1971سے 1984تک انگلینڈ کی قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ رہے اور 90ٹیسٹ میچز میں

325وکٹیں حاصل کرکے آج بھی انگلینڈ کی طرف سے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والوں میں

چوتھے نمبر پر ہیں۔ان سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنیوالوں میں سرایان بوتھم ،جیمز اینڈرسن

اورسٹورٹ براڈ شامل ہیں۔با ب ولس نے 64ون ڈے میچز میں 80وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ

308فرسٹ کلا س میچز میں ان کی وکٹوں کی تعداد899رہی۔باب ولس نے 18ٹیسٹ میچز اور 29ون

ڈے میچز میں انگلینڈ کی کپتانی بھی کی۔باب ولس کی فیملی کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا

گیاہے کہ باب ولس کی وفات پر ہم سب افسردہ ہیں وہ ایک اچھے شوہر،شفیق باپ ،بھائی اور داداتھے۔