asif ali zardari 59

اسلام آباد ہائیکورٹ کاآصف زرداری کے طبی معائنے کیلئے میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

Spread the love

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) اسلام آباد ہائیکورٹ نے آصف علی زرداری کے طبی معائنے کیلئے میڈیکل

بورڈ بنانے کا حکم دیدیا۔ سابق صدر کے ذا تی معالج بھی میڈیکل بورڈ کا حصہ ہوں گے۔ چیف جسٹس

اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل 2 رکنی خصوصی بنچ نے آصف زرداری اور فریال

تالپور کی درخواستوں کی سما عت کی۔ دوران سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ نے آصف زرداری

کے وکیل فارق ایچ نائیک سے استفسار کیا کہ کیا آصف زرداری کیلئے کوئی میڈیکل بورڈ بنا ؟ اگر

ہے تو اس کی کوئی تازہ رپورٹ ہے ؟ فاروق ایچ نائیک نے کہا آصف زرداری کو دل کاعارضہ لاحق

ہے، پنجاب حکومت کی جانب سے میڈیکل بورڈ بنایا گیا تھا۔وکیل فاروق ایچ نائیک کے ذریعے دائر

الگ الگ درخواستوں میں وفاق اور نیب کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ نیب کی جانب

سے فراڈ کے الزام میں گرفتاری کو 5 ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن نیب کچھ ثابت نہ

کرسکا اور درخواست گزار کو جیل حکام کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا۔آصف زرداری سے

متعلق کہا گیا درخواستگزار مختلف قسم کی بیماریوں کے شکار ہیں ا و ر انہیں 24گھنٹے طبی امداد

کی ضرورت ہوتی ہے ، استدعا ہے عدالت طبی حالات کی سنگینی کے پیش نظر درخواست ضمانت

منظور کرے۔فریال تالپور کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ وہ ایک سپیشل بچی کی ماں ہیں

اور اس کی دیکھ بھال کیلئے ضمانت پر رہائی کی منظوری دی جائے۔ چیف جسٹس نے کہا پمز ہسپتال

کے سربراہ کو کہہ دیتے ہیں وہ میڈ یکل بورڈ بنا کر آصف زرداری کا طبی معائنہ کریں اور رپورٹ

جمع کرائیں۔ سابق صدر کے وکیل نے استدعا کی آصف زرداری کے ذاتی معالج کو بھی بورڈ کا

حصہ بنایا جائے جسے عدالت نے منظو ر کرلیا۔عدالت نے پمز میڈیکل بورڈ کو 11 دسمبر سے پہلے

آصف زرداری کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

اسلام آباد ہائیکو ر ٹ نے فریال تالپور کی درخواست ضمانت پر بھی نیب کو نوٹس جاری کر کے

جواب طلب کرلیا۔واضح رہے آصف زرداری کی طرف سے 2جبکہ فریال تالپور کی طرف سے ایک

ریفر نس میں ضمانت بعداز گرفتاری کی درخواستیں دی گئی ہیں۔بعدازاں سابق صدر آصف زر داری

کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا عدالت نے آصف زر داری

کے ذاتی معالج کو بورڈ کا حصہ بنانے کی ہدایت کی ہے ،سابق صدر کافی بیماریاں ہیں،عدالت نے

گیارہ دسمبر تک ان کی نئی میڈیکل رپورٹ طلب کی ، ،فریال تالپور کی درخواست پر نیب کو نوٹس

جاری ہوا ہے۔ بورڈ اپنی رپورٹ عدالت میں پیش کرے ۔ آصف زرداری کی میڈیکل رپورٹ یکم اگست

اور یکم ستمبر کی تھی۔ہم چاہتے تھے ایک نئی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے ۔

Leave a Reply