Imran Khan Prim minister Pakistan 77

اربوں کی جائیدادوں کے مالک وفاقی اداروں کا خسارے میں ہونا سابقہ حکومتوں کی مجرمانہ غفلت کا مظہر، وزیرِ اعظم

Spread the love

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے اربوں کی جائیدادوں کے باوجود وفاقی

حکومت کے مختلف ادارے اربوں رو پے کا سالانہ خسارہ اٹھا رہے ہیں، ماضی میں ان بیش قیمت

جائیدادوں کو استعمال میں نہ لاکر مجرمانہ غفلت کا مظاہر ہ کیا گیا، غیر استعمال شدہ املاک کی

نشاندہی نہ کرنیوالے سرکاری افسران و ذمہ داران کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ بدھ

کو وزیرِاعظم عمران کی زیر صدا ر ت مختلف وزراتوں ، وفاقی حکومت کے اداروں کی غیر

استعمال شدہ املاک کو مثبت طور سے برے کار لانے کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں وزیر

بحری امور علی حیدر زیدی، وزیرِ نجکاری میاں محمد سومرو، معاونِ خصوصی اوورسیز پاکستانیز

سید ذاولفقار عباس بخاری، معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فرد و س عاشق اعوان، ترجمان وزیرِ

اعظم ندیم افضل چن، وفاقی سیکرٹریز، وفاقی و صوبائی سینئر افسران شریک ہو ئے ۔ اجلاس میں

سیکرٹری نجکاری رضوان ملک نے مختلف وزاتوں اور وفا قی حکومت کے محکموں کے اداروں

کی متعدد املاک کو مثبت طریقے سے بروے کا ر لانے اور ان کی ممکنہ نجکاری کے حوالے سے

اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا وفا قی کابینہ کی جانب سے فروری اور مارچ میں

لیے جانیوالے فیصلوں کی روشنی میں ہر وزارت کو کم از کم تین املاک کی نشاندہی کرنے کی ہدایت

کی گئی تھی۔ پہلے مرحلے میں مختلف وزار تو ں کی جانب سے اب تک 32املاک کی نشاندہی کی

گئی ہے، نشاندہی کی جانیوالی املاک کا تخمینہ لگانے کیلئے اور ان جائیدادوں کے حوالے سے

مستقبل کے لائحہ عمل کو حتمی شکل دینے کیلئے فنانشل ایڈوائزر کی خدمات اکتوبر میں حاصل کی

گئیں، ان املاک کی مارکیٹنگ دبئی ایکسپو میں کی جائیگی تاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور

سرمایہ کاروں کی توجہ ان بیش بہا اثاثوں کی جانب مبذول کرائی جا سکے۔ وزیرِ اعظم نے اجلاس

سے خطاب کرتے ہوئے کہا سالہا سال سے غیر استعمال شدہ اربوں کی جائیدادوں کو مثبت طریقے

سے بروے کار لانا اور ان سے حاصل ہونیوالی آمدنی کو عوام کی فلاح و بہبود اور سکولوں،

کالجوں، ہسپتالوں جیسی بنیادی سہولتوں کی بہتری کیلئے استعمال کرنا موجودہ حکو مت کی پالیسی کا

اہم جزو ہے۔ وزیرِ اعظم نے ایسٹ مینجمنٹ کمیٹی ، متعلقہ وفاقی وزارتوں اور صوبائی حکومتوں کو

ہدایت کی کہ نشاندہی کی جا نیوالی املاک سے متعلقہ تمام امور کو آئندہ ایک ہفتے میں حل کیا

جائے تاکہ ان املاک کو مثبت طریقے سے بروے کار لانے کے فیصلے پر عملدر آ مد مکمل کیا جا

سکے۔

Leave a Reply