38

آج کا دن کیسا گذرے گا

Spread the love

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
عطارد زائچے میں موجود ہے۔ یہ مالی معاملات میں بہتری لانے کا سبب بنتا ہے۔ آپ جس بھی طرف سے مال آنے کی امید لگا بیٹھے ہوئے تھے اس کے پورے ہونے کے امکانات ہیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
اس وقت صدقہ دینے کی اشد ضرورت ہے۔ آپ انجانی سی الجھن کا شکار ہیں۔ اس سے بہت فرق پڑے گا اور اپنے لئے خصوصی دعا بھی کیا کریں۔ آپ کو روحانی قوت کی ضرورت ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ کو آج سیدھے اور صاف راستے پر چلنے کی اشد ضرورت ہے۔ اس وقت جس بھی مشکل کا شکار ہیں۔ وہ آپ کے توبہ کرنے سے ہی دور ہو جائے گی اور حالات بھی بدل جائیں گے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
دن بدن بہتری تو آ رہی ہے، مگر ابھی مطلوبہ نتائج ملنے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے، فکر مند نہ ہوں، بس صبر سے کام لیں اور یاحی یا قیوم کا ذکر سارا دن جاری رکھیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
حالات میں مسلسل خرابی ظاہر ہو رہی ہے۔ کسی جگہ کوئی گڑبڑ ہے جو وجہ تنگی بنی ہوئی ہے۔ سچی توبہ کرکے اپنے معاملات سیدھے کریں۔ حالات خود بخود ٹھیک ہو جائیں گے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ کے ارگرد کوئی خطرہ سا محسوس ہو رہا ہے۔ آپ صدقہ دیں اور ذکر الٰہی کثرت سے کریں۔ اس وقت رسک مت لیں اور دوسروں سے جھگڑے کرنے سے بچیں ۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
اگر اچھی خبر مستقبل کے حوالے سے مل سکتی ہے۔اولاد کا بھی اچھا سلسلہ چلے گا اور آپ کو آج غیر متوقع ذریعے سے رزق کا حصول بھی آسان ہو گا، اچھا دن رہے گا۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آج ایک اچھا دن ثابت ہو گا۔ پرانی ایک مراد بھی پوری ہونے کا امکان اور جس طرف امیدلگا رکھی تھی وہ بھی پوری ہوگی۔ کچھ رقم کا حصول بھی ممکن ہوتا دکھائی دیتا ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
بنی بنائی بات خراب ہونے کا اندیشہ ہے۔ عین موقع پر جا کر ناکامی اپنی کسی غلطی کا نتیجہ معلوم ہوتی ہے۔ آج کا دن روزگار کے حوالے سے اچھا اوربڑی کامیابی دلائے گا۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
انجان شخص کے ساتھ اچانک دوستی رکھنا اور بڑھنا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے جو لوگ ایسا نہیں کریں گے وہ تو بچ جائیں گے۔ دوسروں کے لئے عزت کا نقصان سب سے بڑا ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
اپنے لئے اب اچھا سوچا کریں۔ حالات میں اچھی اور غیر متوقع بہتری آپ کی پوزیشن کو مضبوط کرے گی اور آج ڈوبی ہوئی رقم کا حصول بھی ممکن ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
توبہ کریں اور فوی طور پر اپنے معاملات ٹھیک کریں۔ اپنی غلطی اب گلے پڑی ہوئی ہے جس کی وجہ سے مشکلات درپیش آ رہی ہیں۔ راشن کا صدقہ بھی لازمی دیں۔

Leave a Reply