56

آج کا دن کیسا گذرے گا

Spread the love

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
استخارے کی مدد لے کر چلیں۔ ابھی صورت حال آپ کے خلاف ہی جا رہی ہے جو لوگ اس وقت کا احساس نہیں کریں گے وہ بعد میں بہت پچھتائیں گے آج خبردار کیا جا رہا ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ حالات کے مطابق نہ قدم اٹھاتے ہیں اور نہ ہی کوئی فیصلہ کرتے ہیں۔ ان دنوں آپ کا اہم فیصلہ بہت کچھ بدل سکتا ہے۔ اگر بات سمجھ میں آ جائے تو مستقبل کو مدنظر ضرور رکھیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
کسی جانب سے رقم ہاتھ میں آنے کی امید ہے اور رکا ہوا ایک کام بھی چل پڑنے کی بہت امید موجود ہے۔ آج کا دن گھر میں جاری کشیدگی کو کم کرنے میں بھی مددگار ہو گا۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
روزگار کے حوالے سے بالکل بھی پریشان نہ ہوں۔ آپ کو اس وقت کوئی نیا سلسلہ بن جانے کی بہت امید دکھائی دے رہی ہے اور رقم کا بندوبست بھی غیر یقینی طور پر ہو گا۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
سات مرتبہ سورہ ملک اور الناس کو صبح و شام پڑھ کر خود پر پھونک لیا کریں اس سے آپ ہر قسم کے اثرات سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے ابھی نظر بند لگتی ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

ایک بھی معاملہ خراب نہیں رہا۔ آج کا دن بتا رہا ہے کہ آپ بالآخر پریشانیوں اور مشکلات سے نکلنے میں کامیاب ہو جائیں گے اور ذہنی و قلبی سکون بھی حاصل ہوگا۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کو آج کسی نہ کسی حوالے سے خوشخبری ملے گی۔ جو کام رکاوٹوں کا شکار تھے۔ ان سے کئی آج کھل جائیں گے اور کچھ اضافی رقم بھی ہاتھ میں آ سکتی ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
ایک اپنا ہی مخالفت پر اتر آیا ہے۔ آپ کو پھر بھی اس کے معاملے میں درگزر سے کام لینا ہے۔ آج آپ کی پرانی ایک ڈوبی ہوئی رقم کی واپسی کا امکان بھی نظر آتا ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
لوگوں سے صرف اتنی بات کریں جس قدر ضرورت ہو۔ اپنے راز اوپن نہ کریں اور مالی طور پر چند دن مشکل کے ضرور ہیں۔ پھر حالات ان شاء اللہ بہتر ہو جائیں گے، فکر نہ کریں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
ایک خوبصورت دن ہے، جس طرح کی بھی ضرورت ہے۔ آج وہ پوری ہو گی اور اہم معاملے میں کامیابی ہو گی۔ آج بیرون ملک سے بھی ایک اچھی خبر ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ کو آج صبر کے ساتھ چلنا ہو گا۔ کوئی ایسی بات سامنے آ سکتی ہے، جس سے غصہ آ جائے، مگر خودکو قابو میں رکھنا ہو گا اور آج درگزر ہی آپ کے لئے اچھا رہے گا۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
ایک اہم خوشی کی خبر مل سکتی ہے۔ رکا ہوا کام چل پڑے گا اور جس بھی طرف سے امید تھی وہ بھی پوری ہو گی۔ بیماری کے حوالے سے صرف صدقہ دے دیں بس۔

Leave a Reply